وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر میٹنگ کا 4 گھنٹے طویل سیشن، 17 اضلاع میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کی منظوری، بڑے شہروں کو 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کا اعلان
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے اجلاس کا تیسرا سیشن ہوا۔ اجلاس میں 17 اضلاع میں جاری انسداد تجاوزات آپریشن اور بیوٹی فکیشن پلان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اضلاع کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے 17 اضلاع میں بیوٹی فکیشن کے پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے اضلاع کو بیوٹی فکیشن اور بہتری کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کو اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے حافظ آباد، راولپنڈی اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
الیکٹرک بسوں کا منصوبہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن بنانے کا حکم دیا اور کہا کہ صوبہ بھر کے تمام بڑے شہروں کو 1100 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے پوسٹر بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیا اور تمام شہروں کی روڈز پر لین مارکنگ کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچوں کی پاکستان آمد کا معاملہ، رضوان رضی نے دلچسپ قصہ شیئر کردیا
عمارتوں کی تعمیر اور بلڈنگ بائی لاز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں بلڈنگ بائی لاز کے مطابق عمارتوں کی تعمیر یقینی بنانے کا حکم دیا اور زیر تعمیر عمارتوں کا بلڈنگ مٹیریل روڈز پر پھیلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ چنیوٹ کی فرنیچر مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل کے لیے رجسٹریشن نمبر بک کروانے کے خواہشمندوں کے لیے محکمہ ایکسائز سے خوشخبری آگئی
دیگر اہم ہدایات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں پراجیکٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کے ریگولر وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں۔ بچوں کے تحفظ کے لئے سکول وین کی انسپکشن جاری رکھی جائے۔ مین ہول کی صفائی کے لئے سیور مین کو حفاظتی لباس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ دے دی
پنجاب میں صفائی کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے عمل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔ روڈ لیول سے بلند گٹر وغیرہ ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔ صوبہ بھر میں عوام کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقروض باپ نے فیس بک لائیو پر بیٹی کے علاج کے لیے اپیل کے بعد خودکشی کرلی
تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ خانیوال سنگلانوالہ بازار میں سٹیٹ آف آرٹ فوڈ سٹریٹ بنائی جائے گی۔ خانیوال اکبر بازار کو ماڈل بازار کی شکل دی جائے گی۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 42 بازار کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج
مختلف شہروں کی ترقی کی تفصیلات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کمالیہ میں خواتین کے لئے لیڈیز سپورٹس کلب قائم کیا جائے گا۔ اٹک کے 39 بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے علاقے میں بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ خوشاب میں 80% تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کمیٹی کا راولپنڈی کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء ومشائخ سے ملاقات
معاشی اور ترقیاتی اقدامات
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چکوال اور تلہ گنگ میں 77% تجاوزات ختم کی جا چکی ہیں۔ 110 سالہ قدیمی ریلوے اسٹیشن اور بس سٹینڈ کی بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ مختلف بازاروں کی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے پیش کیے گئے ہیں۔
بھکری اور اوکاڑہ میں ترقی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھکر کی عمر فاروق روڈ اور کینال کی ری ماڈلنگ اور بیوٹیفیکیشن کی جائے گی جبکہ اوکاڑہ بے نظیر روڈ کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔








