امرتهسر اور گولڈن ٹیمپل پر پاکستان کی طرف سے میزائل حملہ جھوٹ ثابت، سری دربار صاحب کے سربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے حقیقت بتا دی

جھوٹے دعوے اور حقائق
لاہور (خصوصی رپورٹ) سری دربار صاحب امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر پاکستان کی جانب سے میزائل حملے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ سری دربار صاحب، امرتسر کے سربراہ گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے بھارتی فوج کے تمام دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے ساتھ معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا، تفصیلات جاری
بھارت کی جھوٹی پروپیگنڈا مہم
تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان اور سکھوں میں اختلاف بڑھانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لیا۔ سکھوں کو پاکستان مخالف کرنے کے لیے سری دربار صاحب امرتسر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی جعلسازی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں، 289 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی، مقدمات درج
گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ کا بیان
گرنتھی گیانی رگھوبیر سنگھ نے کہا کہ "بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے سری دربار صاحب پر میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ ہونا تھا۔ سری دربار صاحب ایسا مقدس مقام ہے جہاں کسی قسم کے حملے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ یہاں کسی کو بندوق کے ساتھ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستان پر گولڈن ٹیمپل پر میزائل حملے کا بے بنیاد الزام لگایا ہے۔ گولڈن ٹیمپل پر ایئر ڈیفنس گنز کی تعیناتی کے بارے میں بھارتی فوج کے دعوے مضحکہ خیز ہیں۔"
امریکہ میں موجودگی اور حقائق
گیانی رگھوبیر سنگھ نے مزید کہا کہ "میں 24 اپریل سے 14 مئی تک امریکہ میں تھا، اس دوران دربار صاحب امرتسر میں موجود نہیں تھا۔ اگر میں موجود بھی ہوتا تب بھی ایسی کسی کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔ بھارتی فوج یا حکومت نے میرے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل کا ٹی وی پر دیا گیا بیان مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے۔ بھارتی فوج نے اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل سے یہ بیان دلوایا ہے، جس کے خلاف سخت تحقیقات اور کاروائی ہونی چاہیے۔"