کپتان بیت الخلاء گیا تو پیچھے معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا، طیارہ بناء پائلٹ اڑتا رہا، حیران کن انکشاف

جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی پرواز کا حیران کن واقعہ
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کی ایک پرواز پچھلے سال 10 منٹ تک بغیر کسی فعال پائلٹ کے ہوا میں رہی۔ یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب معاون پائلٹ اچانک بیہوش ہو گیا۔ یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو پیش آیا جب طیارہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پی آر آفس میں کرسمس کی مناسبت سے تقریب، سیکرٹری انفارمیشن نے کرسمس کا کیک کاٹا
حادثے کی تفصیلات
’’سی این این‘‘ کے مطابق اس پرواز میں 199 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات سپین کی ہوابازی کی تحقیقاتی ایجنسی CIAIAC نے کی۔ رپورٹ کے مطابق کپتان جب بیت الخلاء کے لیے کاک پٹ سے باہر گیا تو معاون پائلٹ اکیلا تھا اور اسی دوران وہ اچانک بے ہوش ہو گیا۔ اس دوران طیارے کا آٹو پائلٹ نظام فعال رہا، جس کی وجہ سے طیارہ مستحکم انداز میں پرواز کرتا رہا، تاہم معاون پائلٹ نے غیر ارادی طور پر کچھ کنٹرولز کو چھیڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں خوفناک بیماری نے پھیلنا شروع کر دیا، درجنوں افراد ہلاک
کاک پٹ میں ہنگامی صورتحال
آواز ریکارڈ کرنے والے آلے میں ایسی آوازیں محفوظ ہوئیں جو معاون پائلٹ کی "اچانک اور شدید غشی" کی نشاندہی کرتی ہیں۔ فضائی کنٹرولر نے رابطہ کرنے کی 3 کوششیں کیں مگر جواب نہیں ملا۔ کپتان نے جب واپس آ کر کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو معاون پائلٹ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔ 5 بار عام طریقے سے دروازہ کھولنے کی کوشش کے بعد کپتان نے ایمرجنسی کوڈ استعمال کر کے کاک پٹ کا دروازہ کھولا اور فوری طور پر کنٹرول سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر، ہر صارف خود بل بنوا سکے گا، اویس لغاری نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔
طیارے کی محفوظ لینڈنگ
رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جس میں ایک مسافر ڈاکٹر بھی شامل تھا۔ بعد میں معاون پائلٹ کو ہوش آ گیا اور اس نے بتایا کہ اُسے صرف اتنا یاد ہے کہ طبی عملہ اس کا علاج کر رہا تھا۔ کپتان نے پرواز کو سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے باراخاس ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا، جہاں طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔ معاون پائلٹ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ کچھ گھنٹے زیرِ علاج رہا۔
تحقیقات کے نتائج
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ معاون پائلٹ کو ایک اعصابی بیماری لاحق تھی جس کا اسے پہلے سے علم نہیں تھا اور یہ بیماری طبی معائنے کے دوران بھی سامنے نہیں آئی تھی۔ اس واقعے کے بعد اس کا میڈیکل سرٹیفکیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ سپین کی تحقیقاتی اتھارٹی نے اس واقعے کو "غیر معمولی صورتحال" قرار دیا، تاہم بتایا کہ ایسی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کی تربیت کپتانوں کو دی جاتی ہے۔