پی ایس ایل کی رونقیں آج سے قذافی سٹیڈیم میں نظر آئیں گی

پی ایس ایل کی رونقیں لاہور میں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل کی رونقیں بدھ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں نظر آئیں گی جو پلے آف مرحلے کی میزبانی کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی باولرز نے صرف 57 سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا
کوالیفائر میچ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کوالیفائرمیں پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا مقابلہ دوسرے نمبر پرآنے والی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔
ایلیمینیٹر میچز کے شیڈول
ایلیمینیٹر1 لاہور قلندرزاورکراچی کنگز کے درمیان جمعرات 22 مئی کو کھیلا جائے گا میچ بھی شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔
ایلیمینیٹر 2 کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اورایلیمینیٹر 1 جیتنے والی ٹیم کے درمیان جمعہ 23 مئی کو کھیلا جائے گا، فائنل اتوار 25 مئی کوکھیلا جائے گا۔