امریکا میں جدید طرز کا فضائی دفاعی نظام ’گولڈن ڈوم‘ کی تنصیب کا فیصلہ
امریکی صدر کا فضائی دفاعی نظام کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں جدید طرز کا فضائی دفاعی نظام 'گولڈن ڈوم' کی تنصیب کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ
نئے میزائل دفاعی نظام کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے میزائل دفاعی نظام 'گولڈن ڈوم' کے منصوبے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ نظام میری دوسری مدت صدارت کے اختتام تک فعال ہوجانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 Years Later: Punjab Chief Minister’s First Visit to Bank of Punjab Headquarters Sets Target for Top Ranking
امریکی ٹیکنالوجی کی برتری
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ٹیکنالوجی اسرائیل سے زیادہ جدید ہے۔ یہ دفاعی نظام زمین اور فضا سے کسی بھی میزائل حملے کو روکے گا۔ گولڈن ڈوم دفاعی نظام پر 175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے، جبکہ دفاعی بل میں اس کے لیے 25 ارب ڈالر شامل ہوں گے۔ اس نظام کے لیے ہر چیز امریکا میں بنائی جائے گی، اور سپیس آپریشنز کے نائب سربراہ جنرل مائیکل اس منصوبے کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: کورنگی میں لگی آگ کی شدت تاحال برقرار، گیس کی جانچ کیلئے کمیٹی تشکیل
گولڈن ڈوم کی خصوصیات
امریکی صدر نے بتایا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں بھی ہوں گے۔ اس نظام میں سیٹیلائیٹ ٹریکنگ اور سپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے، جو خلا سے داغے گئے میزائلوں کو بھی مارگرانے کے قابل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشقیں جاری
کینیڈا کا کردار
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے اور امریکا اس حوالے سے کینیڈا کی مدد بھی کرے گا۔
پینٹاگون کا بیان
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ نے بتایا کہ گولڈن ڈوم کا مقصد کروز، بیلسٹک، ہائپرسونک میزائلوں سے وطن کی حفاظت کرنا ہے چاہے وہ روایتی ہوں یا جوہری۔








