ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار، کابینہ نے فیصلہ کرلیا

ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی نئی ہدایات
کراچی(آئی این پی) سندھ میں ہیوی ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت لازمی قرار دے دی گئی۔ یہ فیصلہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
عمر کی حد میں تبدیلی
سندھ کابینہ نے ایچ ٹی وی لائسنس کے لیے عمر کی حد 24 سال سے کم کر کے 22 سال کر دی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیا خودکار جرمانہ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت خلاف ورزی پر فوری نوٹس جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ایئر شو میں جے 10 طیارے پر توجہ نہیں دی تھی لیکن حقیقی معرکہ آرائی پر اس کی طاقت کا اندازہ ہوا کہ ۔ ۔ ۔” چینی صحافی نے ویڈیو شیئر کردی
جرمانہ کی نئی پالیسی
انہوں نے مزید کہا کہ ٹنٹڈ شیشوں کی بار بار خلاف ورزی کے نتیجے میں 3 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔
خصوصی ٹریفک عدالتیں
سندھ کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ خصوصی ٹریفک عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ مقدمات کو جلدی نمٹایا جا سکے۔