بھارت بزدل نکلا، رمیز راجہ بھی برس پڑے

رمیز راجہ کا بیان

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ کے میدان پر حملہ کیا، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع پاکستان نے کرکے دکھایا، کرکٹ دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اب کرکٹ کو اوپر کی طرف لیکر جانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بغاوت کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا: عظمیٰ بخاری

تقریب کا پس منظر

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے زیر اہتمام معرکہ حق میں افواج پاکستان کی شاندار فتح پر یوم تشکر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان چار دن کے اندر قوم بن کر ابھری ہے، قوم میں اعتماد دیکھ کر بیت خوش ہوا ہوں، ہر مشکل کے بعد ہیرو بننے کا موقع ہوتاہے جو پاکستان نے کرکے دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی، کیا بھارت اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا ہے؟ڈی جی آئی ایس پی آر

شمالی حوصلہ افزائی

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں پریشر ہوتاہے، گریٹ کھلاڑی پریشر صورتحال سے گزر کر بنتے ہیں، پاکستانی قوم نے بھی بھارت کو کرارا جواب دیا ہے۔ پاکستانی قوم بھی مشکلات کا شکار تھی لیکن ہیرو بن کر ابھری جبکہ بھارت نے لحاظ نہیں کیا اور کرکٹ کے میدان پر حملہ کردیا کوئی بھی خاندانی قوم پانی اور کرکٹ پر حملہ نہیں کرتی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتاہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں اوپر کیون نہیں گیا، پاکستان میں ہر فرد کرکٹ کا اسٹیک ہولڈر ہے، کرکٹ ہے تو ہماری عزت ہے ہم سب نے پاکستان کرکٹ کو اوپر لیکر جاناہے۔

خراج تحسین

تقریب سے سینر سپورٹس جرنلسٹس عبدالمحی شاہ اور شکیل اعوان نے افواج پاکستان کو سپورٹس جرنلسٹس کمیونٹی کی جانب سے شاندار انداز میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...