لاہور میں خواجہ سرہ کے قتل کی شرمناک وجہ سامنے آگئی، ملزم گرفتار

واقعہ کی تفصیلات

لاہور(آئی این پی ) لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ ملزم طارق نے مقتول پلوشا کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا، جبکہ ساتھی ملزم امتیاز نے مقتول کا چھری سے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس؛ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ

پولیس کی کارروائی

ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ فیصل ٹائون پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے ملتان سے گرفتار کیا۔ مقتول زمان احمد عرف پلوشا بہاولنگر کا رہائشی تھا جس نے کام کی غرض سے لاہور فیصل ٹائون کے سی بلاک میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا

قتل کا منصوبہ

ایس پی ماڈل ٹائون نے مزید بتایا کہ ملزمان طارق اور امتیاز ملتان سے لاہور آکر دیہاڑی وغیرہ کرتے تھے۔ ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا تھا۔ ملزمان نے باہم ملکر پلوشا کو قتل کرنے اور رقم و موبائل چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

قتل کے وقت کی صورتحال

انہوں نے بتایا کہ ملزمان مقتول زمان احمد عرف پلوشا کو قتل کرنے کا منصوبہ ایک ہفتے سے بنا رہے تھے۔ 18 مئی کی شب ملزمان پلان کے مطابق مقتول کے پاس فلیٹ آئے۔ ایس پی ماڈل ٹائون کے مطابق قتل کے بعد ملزمان موبائل اور نقدی چوری کرکے ملتان فرار ہوگئے اور فرار ہوتے ہوئے آلہ قتل کو قریبی نامعلوم جگہ پر پھینک دیا۔ ملزم طارق 3 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزمان سے واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...