صرف سات ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی خاتون گرفتار
طلاق کے بعد ایک منفرد معاملہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک خاتون نے 7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے ہوگئی
پولیس کی کارروائی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں پولیس نے 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو شادی کرکے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون مختلف ریاستوں میں 7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹ کر فرار ہوگئی تھی، جس پر اسے 'لوٹ اور سکوٹ دلہن' کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
شکایت کی تفصیلات
یہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب سوئی مادھوپور کے رہائشی وشنو شرما نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ایجنٹ نے 2 لاکھ روپے لے کر 20 اپریل کو انورادھا سے کورٹ میرج کروائی اور وہ 2 مئی کو تمام قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل ایک اور رات بھی جاری، دائرہ 180 شہروں تک پھیل گیا
چالاکی سے لوٹنے کا نیا طریقہ
پولیس کے مطابق، خاتون نے شادی کے لیے قانونی دستاویزات کا استعمال کیا، کچھ دنوں تک شوہر کے ساتھ رہی اور پھر رات کے وقت سونے کے زیورات، نقدی اور الیکٹرانک اشیا چوری کرکے فرار ہوگئی۔ وشنو شرما سے شادی کرنے کے بعد خاتون نے بھوپال میں ایک اور آدمی سے بھی شادی کی۔
گروہ کی شمولیت
پولیس نے مزید بتایا کہ انورادھا اس سے قبل اتر پردیش کے مہاراج گنج کے ایک ہسپتال میں کام کرتی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد بھوپال چلی گئی، جہاں وہ مبینہ طور پر ایک گروہ میں شامل ہوئی جو مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کام کرتا تھا۔ یہ ایجنٹس واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصویریں شیئر کرکے شادی کروانے پر کلائنٹس سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے۔








