اگر جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے: بلاول بھٹو

بلوچستان بھٹو زرداری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سفارتی مہم کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پانی کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پروازوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی، بھارتی پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والا گرفتار
میڈیا سے گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشتگردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران چلے گئے
پانی کا مسئلہ
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پانی کو اسلحہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پانی کے مسئلے پر آنے والی نسلیں جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوسناک ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی محمد آصف کو تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے پر مبارکباد
امن کا پیغام
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پیغام امن کا پیغام ہے اور اسے دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں۔ مودی نے بے بنیاد الزامات لگائے، وزیراعظم شہباز شریف نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، بھارت کا موقف بہت کمزور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے پاکستان کو 100 میزائل دے کر اس کی طاقت بڑھا دی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
سفارتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کی ذمہ داری ہے کہ نئے مستقبل کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
مصدق ملک کا بیان
سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک کا کہنا تھاکہ بھارت نے جارجیت کر کے نیا نارمل کرنے کی کوشش کی، بغیر شواہد کے الزامات لگانے کا بیانیہ ہم نے دفن کیا ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں، امن سے رہنا چاہتے ہیں، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو جواب اس سے کہیں زیادہ ہوگا جو حال ہی میں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ میں وین کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
بھارت کے دعوے
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا جو گھمنڈ تھا وہ ٹوٹ گیا۔ پچھلی مرتبہ بھارت نے کہا کہ رافیل ہوتا تو ایسا ہوتا ویسا ہوتا، ہم نے ان کے رافیل کو پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے ہوتے نیچے گرتے دیکھا۔
خرم دستگیر کا موقف
سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے۔ بھارت کا مسلم مخالف اور پاکستان مخالف بیانیہ اسے جنگ میں جھونک رہا ہے، بھارت غیر ذمے دار ریاست ہے، اور اس کا رویہ جارحانہ ہے۔