ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی

تقریب ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 10 سال بعد سپیکرز کانفرنس متوقع، تاریخ سامنے آ گئی
وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈمارشل عاصم منیر کی مصروفیات کی وجہ سے تقریب ملتوی کی گئی ، تقریب کا دن اور وقت بعد میں طے کیا جائے گا۔
تقریب کا وقت
یاد رہے کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی تقریب آج شام 5 بجے ایوان صدر میں ہونا تھی۔