بھارت سے جب مذاکرات ہوں گے تو کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پر بات ہوگی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم مارا گیا، 2 ساتھی فرار
جنگ کا اثر
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو ایک کی ہار ہوتی ہے، جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی خوب مدد کی، سری نگر اور دیگر مقامات پر بھارت نے اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی کپتانی کی صلاحیت بابر، رضوان، شاہین اور سلمان آغا سے زیادہ تھی: باسط علی
دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی دہشت گردی سے متعلق مذاکرات ہوئے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کریں گے، بھارت ابھی تک کسی تیسرے ملک میں گفتگو کے لئے راضی نہیں ہے۔
چار اہم نکات
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران پاکستان کی جانب سے چار اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی کے حوالے سے بات ہو گی۔ تیسرے ملک میں بات چیت کرنے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے لیکن بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں ہے۔