روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید تنقید کے بعد کرن مہرا کو اپنے پیغام کی وضاحت دینی پڑ گئی
دہشتگردی کا مسئلہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا
دشمن کی طاقت کا فقدان
انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ردعمل
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے جنگ کے اصول بھی پامال کردیے، جنگ کی طرح بھارت کو دہشتگردی میں بھی شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا: بیرسٹر عقیل
سکول بس پر حملہ
پیپلزپارٹی رکن اسمبلی شازیہ مری نے سکول بس پر حملہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت سے جنگ کی طرح دہشتگردی کے خلاف بھی یک زبان ہونا ہے، اگر کوئی دہشتگردی کے خلاف خاموشی اختیار کرے گا تو وہ دشمن کے مقاصد پورا کرے گا۔
عارضی وزیر کا عزم
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوس ناک قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔