پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کی جائے :اسحاق ڈار
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی جنگی طیاروں ایف 18 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
وزیر خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس 28 نومبر کو طلب کر لیا
انسانی بحران اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اور اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
عالمی برادری سے مطالبہ
اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اور فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدام اٹھائے۔








