پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کی جائے :اسحاق ڈار
پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سینیٹر احمد خان کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا
وزیر خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
انسانی بحران اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اور اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
عالمی برادری سے مطالبہ
اسحاق ڈار نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اور فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی عملی اقدام اٹھائے۔








