مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی 3 گھٹنے طویل بریفنگ’’آ پریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ ضرور اجر دے گا: مریم نواز
اجلاس کی تفصیلات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو پہلے جامع اور منفرد بیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خود 3 گھٹنے طویل بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسپریت بمرا کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں آرام نہ دینے کا فیصلہ
بیوٹی فکیشن پلان
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کو بھی سجایا جائے گا۔ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت بازاروں کی ری ماڈلنگ، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی اور فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن شدید مالی مشکلات کا شکار، سعودی ولی عہد نے کتنے ملین ڈالرز کی اضافی امداد کی منظوری دیدی؟ جانیے
ارکان اسمبلی سے ملاقات
وزیراعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے انکی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا۔ ارکان اسمبلی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں صدارتی انتخابات: واشنگٹن میں انتخابی ماحول اور تیاریوں کا جائزہ
نئے ترقیاتی منصوبے
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں نئے پراجیکٹس لائیں گے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پلان متعارف کرایا جائے گا۔ 60 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے ایک اور کھلاڑی پی ایس ایل سیزن ٹین جوائن کرنے کو تیار
ماڈل دیہات کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا۔ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیہات میں 400 کلومیٹر چھوٹی رابط سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، ایمازون اور میٹا نے ایک ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا
سماجی خدمات
اجلاس میں 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے کا اعلان کیا گیا۔ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: نرس کی خودکشی کا معاملہ، عدالت کا قبر کشائی اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم
عوام کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی عزم کا اظہار کیا اور بتایا کہ سی ٹی ڈی کو مضبوط بناتے ہوئے کومبنگ آپریشن جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے مالی سال میں 7000 آئٹمز پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری
خدمات کا شفاف استعمال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کا پیسہ اب عوام پر ہی خرچ ہورہا ہے۔
معاونین کی تعریفی کلمات
معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ مرحوم اور ایم پی اے فیصل کے والد مرحوم کے لئے بھی دعا ئے مغفرت کی گئی۔








