مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیر اعلیٰ کی 3 گھٹنے طویل بریفنگ’’آ پریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی، نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ ضرور اجر دے گا: مریم نواز
اجلاس کی تفصیلات
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو پہلے جامع اور منفرد بیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خود 3 گھٹنے طویل بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ دفاع کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری
بیوٹی فکیشن پلان
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کو بھی سجایا جائے گا۔ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت بازاروں کی ری ماڈلنگ، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی اور فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا، کیا خصوصیات ہیں؟ جانیے
ارکان اسمبلی سے ملاقات
وزیراعلیٰ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے انکی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا۔ ارکان اسمبلی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی 78 سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے، جو پچھلے ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے، سردار تنویر الیاس
نئے ترقیاتی منصوبے
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں نئے پراجیکٹس لائیں گے اور پنجاب ڈویلپمنٹ پلان متعارف کرایا جائے گا۔ 60 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب، چیف آف نیول سٹاف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
ماڈل دیہات کا قیام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا۔ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیہات میں 400 کلومیٹر چھوٹی رابط سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کے لیے ہنگامی پلان کی تشکیل، فوج و رینجرز کی تعیناتی اور موبائل سگنلز کی بندش کے بارے میں سفارشات طلب
سماجی خدمات
اجلاس میں 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے کا اعلان کیا گیا۔ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
عوام کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی عزم کا اظہار کیا اور بتایا کہ سی ٹی ڈی کو مضبوط بناتے ہوئے کومبنگ آپریشن جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی
خدمات کا شفاف استعمال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عوامی فنڈز کے شفاف استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عوام کا پیسہ اب عوام پر ہی خرچ ہورہا ہے۔
معاونین کی تعریفی کلمات
معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ مرحوم اور ایم پی اے فیصل کے والد مرحوم کے لئے بھی دعا ئے مغفرت کی گئی۔








