مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی قرارداد
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، آخری گیند پر سنگل نہ لینے پر بابر اعظم سٹیو سمتھ سے ناراض ہو گئے
بھارت کی جارحیت کی مذمت
اجلاس بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور بلاجواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں، اور مساجد کو شہید کیا گیا۔ اجلاس اپنے تمام شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، اْن کے اہل خانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تدفین کے وقت مردہ خاتون زندہ ہو گئیں، قبرستان میں موجود لوگ خوفزدہ، ادھر ادھر بھاگنے لگے
مسلح افواج کو سراہا گیا
اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے 6 اور 7 مئی اور پھر 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کا جدید ہتھیاروں اور جنگی جنون کا غرور خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی امریکی حملوں کی شدید مذمت، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار
عسکری قیادت کی تعریف
اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت پاک فوج کے افسران و جوانوں، انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بے مثال جذبے کی وجہ سے پاکستان اور 24 کروڑ پاکستانی سربلند ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لڈو کھیلتے ہوئے جھگڑا، 10 سالہ بچے نے دوست کی جان لے لی
نواز شریف اور شہباز شریف کا کردار
اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی کی۔ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بہت سمٹ چکی ہے، ان سے نیاز مندی ہو گئی، عرصہ گزرنے کے باوجود محبتوں کا سلسلہ برقرار ہے، مجھے شام کی مصروفیت اور فٹنس کا بہانہ مل گیا تھا۔
جنرل عاصم منیر کی عسکری قیادت
اجلاس خاص طور پر بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت کی تعریف کرتا ہے اور بھارتی کو جنگ کے میدان میں شکست دینے پر فیلڈ مارشل کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والا ایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری معطل
مریم نواز کی قیادت
اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے عوامی اور انتظامی محاذ پر بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے قوم کا جذبہ بڑھایا اور بھرپور عوامی حمایت کے ذریعے مسلح افواج کے جذبے کو بلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟ حیرت انگیز انکشاف
پاکستانی عوام کی شان
اجلاس پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہے جو آزمائش کی گھڑی میں ایک وجود بن گئے۔ اجلاس تمام سیاسی جماعتوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کا سیمی فائنل نہیں بلکہ فائنل کھیل کے جائیں گے: شاداب خان
میڈیا کی کاوشیں
اجلاس میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف کرایا۔
خضدار میں حملے کی مذمت
اجلاس خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔








