مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی قرارداد

اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں درج ذیل متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے سے صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک
بھارت کی جارحیت کی مذمت
اجلاس بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور بلاجواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں، اور مساجد کو شہید کیا گیا۔ اجلاس اپنے تمام شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، اْن کے اہل خانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: پاکستانی کرکٹرز نے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی
مسلح افواج کو سراہا گیا
اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے 6 اور 7 مئی اور پھر 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کا جدید ہتھیاروں اور جنگی جنون کا غرور خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید
عسکری قیادت کی تعریف
اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت پاک فوج کے افسران و جوانوں، انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ان کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بے مثال جذبے کی وجہ سے پاکستان اور 24 کروڑ پاکستانی سربلند ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
نواز شریف اور شہباز شریف کا کردار
اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی کی۔ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم آفتاب احمد قرشی کا یادداشت اور حافظہ: تحریک پاکستان کے ایک لاکھ کارکنوں کے نام و پتے
جنرل عاصم منیر کی عسکری قیادت
اجلاس خاص طور پر بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی بے مثال عسکری قیادت کی تعریف کرتا ہے اور بھارتی کو جنگ کے میدان میں شکست دینے پر فیلڈ مارشل کا اعلیٰ ترین عسکری اعزاز دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
مریم نواز کی قیادت
اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے عوامی اور انتظامی محاذ پر بروقت فیصلے کیے۔ انہوں نے قوم کا جذبہ بڑھایا اور بھرپور عوامی حمایت کے ذریعے مسلح افواج کے جذبے کو بلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
پاکستانی عوام کی شان
اجلاس پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہے جو آزمائش کی گھڑی میں ایک وجود بن گئے۔ اجلاس تمام سیاسی جماعتوں کی تعریف کرتا ہے جنہوں نے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ
میڈیا کی کاوشیں
اجلاس میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے جس نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا اعتراف کرایا۔
خضدار میں حملے کی مذمت
اجلاس خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔