خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں 31 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
پشاور میں سکول تعطیلات کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کیلئے سکول کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا: عظمٰی بخاری
گرمیوں کی تعطیلات کی مدت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چابہار بندرگاہ سے علیٰحدگی کا معاملہ، بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مودی سرکار پر سخت تنقید، کئی سوالات اٹھا دیئے
سندھ میں بھی تعطیلات کا اعلان
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے بھی یکم جون سے 31 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ یکم جون سے 31 جولائی تک سکول و کالجز بند رہیں گے۔
پنجاب میں تعطیلات کی تفصیلات
اس سے قبل حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفٹرنون سکولز میں کل سے جبکہ دیگر سکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب بھر کے تمام سکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔








