ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کب کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی

عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے(سپارکو)نے عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز آدمی نے بزنس کلاس میں بیٹھے بڑی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو پر پیشاب کردیا
سپارکو کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحج 29مئی 2025کو متوقع ہے، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7جون کو ہونے کا امکان ہے۔
چاند کے نظر آنے کے امکانات
سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27مئی کو 8بج کر 2منٹ پر ہوگی، 27مئی کو چاند کی عمر تقریباً 11گھنٹے 34منٹ ہوگی۔