26 نومبر احتجاج کیس؛ پی ٹی آئی کے گرفتار 86 کارکنان کی ضمانت منظور

اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے گرفتار86کارکنان کی ضمانت منظورکر لی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت کا فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26نومبر احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں اور پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے 10،10ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں۔