بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو دوبارہ جوائن کرلیا
رشاد حسین کی واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کے اہم ایلیمینیٹر سے قبل دوبارہ جوائن کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ سر کی قیمت والے ڈاکو میرالٹھانی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے
پی ایس ایل کا پہلا ایلیمنیٹر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلیمنیٹر آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی فورس کی خضدار میں کارروائی: 4 دہشتگرد ہلاک
قومی ذمہ داری کے بعد واپسی
بنگلہ دیش کے لیگ سپنر رشاد حسین نے قومی ذمہ داری مکمل کرنے کے بعد لاہور قلندرز سکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا، وہ پی ایس ایل 2025ء کے انتہائی اہم ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز کیخلاف انتخاب کیلئے دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا
رشاد حسین کی شاندار کارکردگی
رشاد نے لاہور قلندرز کے ساتھ اپنے ڈیبیو سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، صرف 5 میچز میں 16.44 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
ٹیم کی حمایت
لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ ان کی واپسی ناک آؤٹ مرحلے میں ٹیم کیلئے تقویت کا باعث ہوگی.








