انسانی فکر کا سفر، قدیم فلسفہ اور جدید نفسیات کا سنگم

فکر کا سفر
تحریر :رانا بلال یوسف
فکر ایک چراغ ہے، اور انسان ازل سے اس چراغ کی روشنی میں خود کو تلاش کرتا آیا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ چراغ ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتا رہا۔ کبھی سقراط کی سوالوں بھری انگلیوں میں، کبھی افلاطون کے خیالی تصورات میں، اور کبھی ارسطو کی منطق بھری نگاہوں میں۔ پھر وقت نے کروٹ لی اور یہی روشنی ابن سینا، الفارابی اور ابن خلدون کے علمی سفر کی ہمسفر بنی۔ اسی فکری سلسلے نے فرائیڈ، یونگ اور ایڈلر کے ذریعے انسان کے باطن میں جھانکنا سکھایا۔ یہ روشنی کبھی کائنات کو سمجھنے کے لیے تھی، اور کبھی خود کو جاننے کے لیے۔ یہی انسانی فکر کا سفر ہے۔ سوال سے آغاز اور شعور تک کا راستہ جو آج بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر، ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل
سقراط کی اہمیت
یونان وہ پہلا مقام تھا جہاں انسان نے صرف ستاروں کو نہیں دیکھا، بلکہ خود کے اندر جھانکنے کی کوشش کی۔ سقراط وہ پہلا شخص تھا جس نے بتایا کہ اصل علم وہ ہے جو انسان کو اپنی لاعلمی کا احساس دلا دے۔ وہ سوال کرتا، سنتا اور پھر خاموشی سے ایسا جملہ کہہ جاتا جو دل میں اتر جاتا۔ "ایک غیر جانچی گئی زندگی، جینے کے قابل نہیں" یہ محض ایک فقرہ نہیں، ایک آئینہ تھا جس میں انسان نے پہلی بار خود کو دیکھا۔ سقراط نے علم کو مدرسے سے نکال کر بازار میں لا کھڑا کیا، اور یہی اس کا سب سے بڑا کارنامہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
افلاطون کا نظریہ
افلاطون نے اپنے استاد کی روش پر چلتے ہوئے انسانی ذہن کو تخیل کی بلند فضاءمیں لے جایا۔ وہ کہتا تھا، یہ دنیا جو ہم دیکھتے ہیں، اصل نہیں۔ اصل تو وہ ہے جو ہم محسوس کرتے ہیں، سوچتے ہیں، یا خواب میں دیکھتے ہیں۔ "The Republic" میں اس نے ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا جہاں بادشاہ فلسفی ہو، اور انصاف ہر دروازے پر دستک دیتا ہو۔ افلاطون نہ صرف فلسفی تھا، بلکہ معلم، ریاضی دان اور سیاسی مفکر بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں: فیلڈ مارشل
ارسطو کی منطق
ارسطو نے افلاطون کی خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کی زمین پر قدم رکھا۔ وہ کہتا تھا، صرف سوچنے سے سچ نہیں ملتا، سچ کو پرکھنا، آزمانا اور ثابت کرنا پڑتا ہے۔ اس نے منطق کو ترتیب دیا، علم کو خانے میں ڈالا اور کہا کہ انسان کا اصل کمال توازن میں ہے۔ "Nicomachean Ethics" میں وہ بتاتا ہے کہ بہترین زندگی وہ ہے جو میانہ روی سے گزرتی ہے۔ ارسطو نے فلسفے کو زندگی کے رہنما اصولوں سے جوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پروگرام میں بھارتی صحافی ارن گوسوامی کی بڑھک پر پاکستانی صحافی کا ایسا جواب کہ بولتی بند ہوگئی
اسلامی فلسفی اور جدید سوچ
یونانی فلسفے کی روشنی جب اسلامی دنیا میں پہنچی تو اس نے ایک نیا فکری افق پیدا کیا۔ ابن سینا ان عظیم مفکرین میں شامل ہے، جس نے فلسفہ اور طب کو اس انداز سے یکجا کیا کہ انسانی جسم اور روح کے درمیان نیا ربط پیدا ہوا۔ "The Book of Healing" صرف فلسفے کی کتاب نہیں، بلکہ ایک فکری پل ہے جو مادہ اور روح کو جوڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا
معاشرتی فلاح کی بنیاد
اسی فکری تسلسل میں الفارابی آتا ہے، جس نے افلاطون کی مثالی ریاست کے تصور کو اسلامی معاشرت کے تناظر میں ڈھالا۔ وہ عقل اور وحی کو ہم سفر مانتا تھا نہ کہ متصادم۔ الفارابی کے نزدیک علم صرف فرد کی بہتری کا ذریعہ نہیں بلکہ معاشرتی فلاح کی بنیاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کی ٹرولنگ کرنے والوں کیخلاف حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے:اعظم نذیر تارڑ
ابن خلدون کی بصیرت
ابن خلدون وہ مفکر ہے جس نے تاریخ کو صرف بادشاہوں کی فہرست نہیں مانا، بلکہ انسانی رویئے، معیشت، ماحول اور ثقافت کے باہم تعامل کے طور پر دیکھا۔ "Muqaddimah" آج بھی دنیا میں سوشیالوجی کی اولین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سربھی چندنا نے کرن شرما سے شادی کے 6 مہینے بعد خاموشی توڑ دی
جدید نفسیاتی فکر
پھر انسان کی نگاہ آسمانوں سے ہٹ کر اپنے اندر کی خاموشیوں کی طرف مڑ گئی۔ انیسویں اور بیسویں صدی میں فلسفہ کائنات سے ہٹ کر انسان کے ذہن، یادداشت، خوف، خواب اور خواہشات کی طرف متوجہ ہوا۔ یہاں سے جدید فلسفہ، بالخصوص نفسیاتی فکر کا آغاز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
فرد کی شناخت
سگمنڈ فرائیڈ نے لاشعور کے دروازے کھولے اور بتایا کہ ہمارے افعال، خواب اور رویئے دراصل اندرونی خواہشات اور دبی ہوئی کیفیات سے جُڑے ہوتے ہیں۔ کارل یونگ نے اس باطنی سفر کو اجتماعی لاشعور سے جوڑا۔ ایڈلر نے اس فکری سلسلے کو ایک اور جہت دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق
نفسیاتی مفکرین کی اہمیت
آج کی دنیا میں جو موٹیویشنل ادب اور سیلف ہیلپ کتابیں کروڑوں افراد کی سوچ اور زندگی بدل رہی ہیں، ان کے پیچھے انہی مفکرین کا فکری عکس نمایاں ہے۔ وہ انسان کو اس کے باطن سے جوڑتے ہیں، اور یہی جدید فلسفے کی اصل روح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
آج کے چیلنجز
آج جب انسان انگزائٹی، ڈپریشن، شناختی بحران، خود شک اور روحانی خلاء جیسے مسائل سے دوچار ہے، تو یہی نفسیاتی مفکرین اسے امید، فہم اور شفا کا راستہ دکھاتے ہیں۔
نتیجہ
یہ کالم صرف ایک فکری جائزہ نہیں، بلکہ ایک یاد دہانی ہے — کہ انسانی شعور کا سفر سوال سے شروع ہوتا ہے، لیکن اس کا اختتام صرف جواب پر نہیں، بلکہ خودی کی بیداری پر ہوتا ہے۔
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں