ڈی جی خان میں خاتون سے تعلق کے الزام میں پانی میں ڈبونے کا معاملہ، نوجوان نے کیا موقف اپنایا؟ حیران کن انکشاف

ڈیرہ غازی خان میں نوجوان کا بیان حلفی
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں نوجوان نے خاتون سے تعلق کے الزام میں جرگے کے حکم پر پانی میں ڈبوئے جانے کے معاملے سے متعلق پولیٹیکل انتظامیہ کو بیان حلفی جمع کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین سکور حاصل کرلیا
نوجوان کا جرگے کے فیصلے کے خلاف ردعمل
نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں جرگے کے فیصلے پر گہرے پانی میں ڈالے گئے نوجوان نے پولیٹیکل انتظامیہ کو بیان حلفی جمع کراتے ہوئے درج مقدمہ خارج کرنے کا کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دہشت گرد گرفتار
نوجوان کی وضاحت
بیان حلفی اور ویڈیو بیان میں نوجوان نے کہا کہ اسے کسی نے پانی میں نہیں ڈبویا، وہ اپنے رشتے داروں کے ساتھ تالاب میں نہانے گیا تھا، پانی میں جانے کی ویڈیو کسی نامعلوم شخص نے بنا کر وائرل کی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور فیصل واوڈا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پولیٹیکل اسسٹنٹ کا موقف
پولیٹیکل اسسٹنٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان کا بیان حلفی عدالت میں جمع کرائیں گے اور غلط بیانی کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ قائم کریں گے۔
ماضی کے واقعات
یاد رہے کہ چند روز قبل نوجوان کو خاتون سے تعلقات کے الزام میں جرگے کے فیصلے پر بے گناہی ثابت کرنے کے لیے رسی سے باندھ کر کچھ دیر تک گہرے پانی میں ڈالا گیا تھا، جس پر نوجوان نے جرگہ اراکین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔