سانحہ 9مئی اور بھارتی جارحیت میں زیادہ فرق نہیں ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان
سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریکو ڈک منصوبے سے پاکستان کو کتنے ارب ڈالر حاصل ہونگے ؟
طلبہ سے خطاب
سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔
یہ بھی پڑھیں: ان کی دردمندی اور روشنی خیالی فرد سے اجتماع کی طرف سفر کرتی ہے، جلوت اور خلوت میں پاکستان کے مستقبل کے لیے بے چین نظر آتے ہیں
تحریک انصاف پر تنقید
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوجی تنصیبات تھیں۔ یہ جماعت وہ کام کر گئی جو دشمن دہائیوں میں نہیں کرسکا۔
نوجوانوں کے لئے پیغام
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں آ کر جو کیا، وہی دہشت گرد کرتے ہیں۔ ان کا ٹارگٹ ہماری مسلح افواج تھیں۔ جن فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی، اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔ نوجوانوں، کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، اپنے وطن کے خلاف کبھی زبان نہیں چلانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اور اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔