فتنۃ الخوارج کا نیا روپ، عوام سے بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا، کانکنی کے ٹھیکے داروں کو خط میں کیا مطالبہ لکھ بھیجا ۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف

شر انگیز فتنۃ الخوارج
کوئٹہ (خصوصی رپورٹ) شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا
عوامی مالی استحصال
تفصیلات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے عوام کے مال پر نظریں گاڑھ لیں ہیں اور کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنا لیا ہے۔ مقامی آبادی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے والے فتنہ الخوارج اب مالی استحصال کے ذریعے عوام کو لوٹنے پر تل گئے ہیں اور عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
بھتہ کی طلب
ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ طلب کیا ہے، کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں جس میں کان کنی کے ٹھیکے داروں کو دھمکاتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’’کان کنی اور معدنیات کے کاروبار سے منسلک افراد کو 5 فیصد بھتہ دینا ہوگا، معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔ اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔’’
عوامی ردعمل
مقامی آبادی نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج نے عوامی ردعمل کے بعد کھل کر مجرمانہ روپ اپنا لیا ہے اور بھارتی آقاؤں کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کے خلاف جرائم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جب شریعت کے دعوے عوام میں مسترد ہوئے تو فتنۃ الخوارج نے بندوق، بھتہ اور دھمکیوں کو اپنا ہتھیار بنا لیا اور فتنۃ الخوارج اب ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔