اگر پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے، علی امین گنڈا پور

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
آئینی بالا دستی اور مینڈیٹ کی واپسی
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف
حقیقی جمہوریت کی ضرورت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو ہم آئی ایم ایف کی شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے 2 ماہ بعد ملاقات ہوئی، عدالتوں میں جو ہمارے کیسز لگے ہوئے ہیں ان پر فیصلے کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
نظام میں تبدیلی کی ضرورت
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب سسٹم کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ ڈنڈے کے زور پر یہ نہیں چل سکتا، ہم ان شاء اللّٰہ بہت جلد بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے، باتیں اور تنقید کرنا آسان ہے کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فلسطین و کشمیر کی قراردادوں کے نفاذ میں ناکام، اسلامی ممالک کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت: نواز شریف
مذاکرات اور جھوٹے کیسز
ان کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کرنے ہیں تو بانیٔ پی ٹی آئی حاضر ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں رہا کیا جائے، ان پر جھوٹے کیسز ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی نے جو بیان دیا ہے وہی ہمارا بیان ہے، اس کی توثیق کرتا ہوں۔
ڈرون حملوں کی مذمت
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کے لوگوں نے جس طرح ووٹ دیا سندھ نے بھی دیا ہے، ڈرون حملے کی مذمت پہلے ہی کر چکا ہوں، ہمارا ایک جرگہ ہونا ہے، ڈرون حملوں سے شہریوں کا نقصان ہوتا ہے۔