فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس، خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

کور کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص اور خضدار شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں وائرل فیشن شو: کچی آبادی کے نوجوان ماڈلز سلیبریٹی بن گئے

کانفرنس کی اہم موضوعات

شرکا کانفرنس نے کہا کہ یہ سفاکی بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، 4 معصوم بچے اور 2 بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شرکا نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فورم نے معرکہ حق کے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

فیلڈ مارشل کی قیادت کا اعتراف

شرکا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اسٹریٹجک وژن اور غیر متزلزل قیادت کا اعتراف کیا۔ فورم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو دوپہر تین بجے پیش کرنے کا حکم

اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا جائزہ

فورم نے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا۔ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیاب تکمیل، پاکستان کی مسلح افواج کے لیے قوم کی غیر متزلزل حمایت اور پاکستانی میڈیا اور انفارمیشن وارئیرز کو سراہا گیا۔ شرکا کانفرنس نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے حقائق اور اعداد و شمار کو درست طریقے سے پیش کیا، جس نے عوامی اعتماد کو فروغ اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔

آپریشنل تیاری کی ضرورت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیتے ہوئے درپیش خطرات کے تناظر میں آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ "پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔" سید عاصم منیر نے پاکستانی عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...