سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد میں عوامی سہولت مرکز کا قیام
اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم رونجھو آپ بیتی سنانا چاہتے تھے، حکومت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے کورم توڑا، اختر مینگل
مرکز کا مقصد اور تکمیل کی مدت
جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا، مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے۔ مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا: وزیراعظم
سنگ بنیاد کی تقریب
سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے نمائندے بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس کا بیان
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ سائلین عدالتی اصلاحات کا محور ہیں، عوامی مرکز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور عوام کو تمام عدالتی خدمات ایک چھت تلے فراہم ہوں گی، مرکز سے انصاف کی فراہمی تیز اور شفاف ہو گی۔