کیا واقعی بھارت نے کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا؟ خبررساں ایجنسی کا دعویٰ

بھارت کی آبی دہشتگردی
لاہور (آئی این پی) خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت جنگ بندی کے باوجود ایک بار پھر آبی دہشتگردی پر اتر آیا ہے اور کشن گنگا ڈیم سے بھارت نے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: اسلحے کی نمائش پر پولیس و رینجرز کو گرفتاری کا اختیار مل گیا
پانی کی کمی کا اثر
ڈان نیوز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کے ذریعے دریائے نیلم کا پانی روکے جانے کے بعد دریائے نیلم میں پانی کا بہائو معمول سے 40 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کشن گنگا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑا گیا تھا جس سے دریا میں پانی کی سطح اچانک بلند ہوگئی تھی۔
موسمی اثرات
موسم گرما میں عموماً گلیشئرز پگھلنے سے دریائے نیلم میں پانی کی سطح بلند رہتی ہے، تاہم بھارت کے پانی چھوڑنے سے یہ سطح مزید بلند ہوجاتی ہے اور اگر بھارت پانی کا اخراج کم کردے تو پانی نچلی سطح پر چلا جاتا ہے۔