خواتین کو نشانہ بنانے والا باپ بیٹے پر مشتمل جھپٹا مار گینگ لاہور سے گرفتارمگر کیسے پکڑے گئے؟ جانیے

پولیس کی کارروائی
لاہور (آئی این پی) پولیس نے خواتین کو نشانہ بنانے والے باپ بیٹا پر مشتمل جھپٹا مار گینگ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں، حیدر مہدی، عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
گرفتاری کی تفصیلات
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان گلی محلوں میں گھات لگا کر اکیلی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور پرس، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ملزمان کو خواتین سے واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیا، جس کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم
ملزمان کی شناخت
گرفتار افراد میں باپ شیراز اور اس کا بیٹا طیب شامل ہیں جو لاہور کے مختلف علاقوں اسلام پورہ، گلشن راوی، ساندہ اور سمن آباد میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد چینی سفیر کی دفترخارجہ آمد، پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
برآمد شدہ اشیاء
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 8 موبائل فونز، 6 خواتین کے پرس، ایک لاکھ روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
مزید تفتیش
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔