پاکستانی صارفین کے طنز بھرے تبصرے، سچن ٹنڈولکر چائے کے کپ کے ساتھ ٹویٹ کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئے

سچن ٹنڈولکر کا چائے کا ٹویٹ
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی جانب سے چائے کے کپ کے ساتھ ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے بھارتیوں کو فنٹاسٹک ٹی کی یاد دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے
چائے کے عالمی دن کی احتساب
تفصیل کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے چائے کے عالمی دن کے موقع پر چائے کا کپ ہاتھ میں لے کر اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔ لیکن ایسا کرنا انہیں مہنگا پڑ گیا۔ ٹنڈولکر نے ایکس پر خوبصورت پس منظر میں چائے کا کپ ہاتھ میں تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر لکھا کہ جب چائے کی بات ہو تو ہمیشہ ایک کپ اور ہو جائے ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھوکھر فیملی ن لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف
پاکستانی صارفین کا ردعمل
سابق بھارتی کرکٹر کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ پاکستانیوں نے نہ صرف ٹنڈولکر بلکہ ایک ارب سے زائد بھارتیوں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں 27 فروری 2019 کی فنٹاسٹک ٹی کی یاد دلا دی۔
When it's about chai, it's always
Ek aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025
تبصروں کی بھرمار
ٹنڈولکر کے مذکورہ پوسٹ کرتے ہی پاکستانی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان لینڈ کرنا ہوگا۔
ایک اور صارف نے بھارتیوں کے زخم ہرا کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی ایک کپ چائے کی قیمت لڑاکا طیارہ ہوتی ہے۔
ایک صارف نے بھارتیوں کو ابھینندن کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ اس بار رافیل میں تشریف لائیے اور ہمیں ایک اور محبت بھری چائے کی میزبانی کا موقع دیجیے۔