لاہور پولیس پیچھے پیچھے ہے 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ آگے آگے ہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف حسبِ روایت تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کر کے نہ صرف عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ اپنی سچائی سے خود ہی نظریں چرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر بالکل بھی اختلاف نہیں ہے، نوٹیفکیشن 3 سے 4 دن میں جاری ہوگا: رانا ثناءاللہ
پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار
بانی پی ٹی آئی گزشتہ 3 دنوں سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں۔ کبھی اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ سو رہے ہیں، کبھی یہ مؤقف اپنایا جاتا ہے کہ وہ کھانے میں مصروف ہیں، اور کبھی کہا جاتا ہے کہ ان کے وکلاء دستیاب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کے بڑے بڑے لیڈران کے کسی دن سارے پیغامات اور وائس نوٹس نکال دیئے تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: راجہ عامر شہزاد کی سیاسی کارکنان کو دھمکی
سزا اور جیل کی حقیقت
انہوں نے کہا کہ انہیں آج بھی اس حقیقت کا یقین نہیں آ رہا کہ وہ سزا یافتہ مجرم ہیں اور اس وقت جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ بنی گالہ نہیں، اڈیالہ جیل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم کر دی
عدالتی احکامات پر عملدرآمد
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹوگرامنگ ٹیسٹ کے لیے جیل پہنچی، لیکن بانی پی ٹی آئی نے ہر مرتبہ کسی نہ کسی بہانے سے ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی۔ ان کی بہنیں اور پارٹی قیادت روزانہ عدالتی فیصلوں کی دہائی دیتی ہیں، لیکن بانی پی ٹی آئی خود ان فیصلوں پر عملدرآمد سے گریزاں ہیں۔
9 مئی کے واقعات
وزیر اطلاعات نے 9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے اسے ریاست کے خلاف ایک کھلی بغاوت قرار دیا اور کہا کہ اس دن کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو اپنے اعمال کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ آج لاہور پولیس عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے کام کر رہی ہے، لیکن 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اپنے جھوٹ کے بے نقاب ہونے کے خوف سے فرار کے راستے ڈھونڈ رہا ہے۔








