ہیٹ و یو، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل، وزیر اعلیٰ کا ریسکیو اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کا حکم

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خطرہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں شدید ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔ لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ممکنہ ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ریسکیو اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل مسترد

عوامی احتیاطی تدابیر

وزیراعلیٰ نے بچوں، بزرگوں اور بیماروں کو گھروں سے بلا ضرورت نہ نکلنے کی ہدایت کی اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب جانے جانے والے خواتین سمیت 9 افراد کو جہاز سے اتار لیا گیا لیکن کیوں ؟ حیران کن انکشاف

مویشیوں اور پرندوں کی دیکھ بھال

وزیر اعلیٰ نے فارمز کو مویشیوں کے لیے سایہ اور وافر پانی مہیا کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی شدید گرمی میں چھتوں پر پرندوں کے لیے ٹھنڈا پانی رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پر اسرار بیماری سے 143 افراد ہلاک، ڈبلیو ایچ او بھی میدان میں آگیا

تعلیمی اداروں میں ہدایات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام سرکاری و نجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا اور طلبہ کیلئے تمام کلاس رومز میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو طلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت دی اور سکولوں اور اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے فی تولہ کمی

بازاروں میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی، فرسٹ ایڈ کاؤنٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا حکم دیا اور بس اور ویگن سٹینڈ میں مسافروں کے لیے مناسب سایہ دار جگہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کسانوں کے لئے احتیاطی تدابیر

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم بھی دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...