صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

صاحبزادہ فرحان کا شاندار کارنامہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں کیلنڈر ایئر میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے
کوالیفائر میچ کی تفصیلات
29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے پی ایس ایل 10 کے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اپنی شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور نصف سنچری مکمل کی۔ اگرچہ ان کی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکی، لیکن انہوں نے اس دوران رواں سال 18 اننگز میں 1000 ٹونٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے کا ویرات کوہلی کا کم ترین اننگز میں ہزارد رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ریکارڈز کی فہرست
ویرات کوہلی نے 2016 میں 18 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے، جبکہ محمد رضوان نے 2021 میں 20 اننگز میں 1000 رنز مکمل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔