ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روحانی طور پرمضبوط ہونا بے حد ضروری ہے، مگر آپ اُلٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں اور اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ آج کا دن توبہ کرنے اور اپنی اصلاح کے حوالے سے اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمٰی بخاری سے سینیئر فنکاروں کی ملاقات، تھیٹر ڈراموں کو مہذب اور ثقافتی بنانے کیلیے 7 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اندرون خانہ شدیدمخالفت کا سامنا ہو سکتا ہے، جو کبھی اپنے تھے اب غیروں کے ساتھ مل رہے ہیں اور آپ کے لئے ماسوائے دھوکہ اور کچھ نہیں ہے اس لئے ابھی صدقہ دے کرمحتاط ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صدقہ ضرور دیں آپ انجانی سی نظر میں آئے ہوئے ہیں اور مسلسل رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آگے بڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ دو تین دن آزمائشی سے ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت اقدام
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دل لگی جیسے معاملات سے نکلیں موبائل وغیرہ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ہر وقت اس میں گھسے رہیں گے تو زندگی کی گاڑی آگے کیسے چلے گی ،جو لوگ وقت کی قدر کریں گے وہی کامیاب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو تشدد اور جائیداد پر قبضہ، انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور آ گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا ستارہ آج کل پاور فل ہو رہا ہے اورانشاءاللہ مشکلات سے تیزی سے آزای ہو رہے ہیں جو لوگ اس وقت اپنے مقصد کے گئے قدم اٹھائیں گے وہ کامیاب ہونے کے قریب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا راہگیروں پر حملہ،6 افراد شدید زخمی،5 کی حالت نازک
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اچھے بُرے کی تمیز نہیں سمجھ رہے۔ اپنی ہی دھن میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ آپ کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے آپ اپنے آپ کو اور اپنے گھر کو دیکھیں۔ باقی کام بعد میں ہوتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری رواں ہفتے عمرہ کیلیے روانہ ہونگی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک کام ٹھیک ہوتا ہے تو دوسرا خراب ہو جاتا ہے جیسے کسی جکڑن میں آ گئے ہیں، رجعت بھی ہے، اس سے سارے معاملات اُلٹے چلنا شروع ہو جاتے ہیں، صدقہ ضرور دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں سجی میوزیکل نائٹ، پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے سماں باندھ دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ضرورت پوری ہوگی کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کی وجہ سے پریشان تھے آج اُن کے لئے ایک اچھا اور خوبصورت دن بھی ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے گروپ میں نہ رہنے کا منصوبہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
سازشی لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کو کسی پریشانی میں ڈال سکتے ہیں۔ آپ سورہ¿ حشرکی آخری تین آیات صبح وشام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے۔ آج اس کا حل مل سکتا ہے اور آپ کی مالی ایک ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے، جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ اپنی تیاری شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پر پیٹرولیم مصنوعات پر 70 روپے تک لیوی لینے کی پابندی ختم، آرڈیننس جاری
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اندرون خانہ پھر سازش کا عمل شروع ہو گیا ہے آپ کو اپنے کانوں اور آنکھوں کو کھول کر رکھنا ہے اور آپ کو اندازہ ہے کہ یہ کس جانب سے ہے اس طرف نہ جائیں تو بہتر ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک نے چاہا تو آج کا دن ہر لحاظ سے اچھا رہے گا۔ کافی دنوں کے بعد اب آپ کی پوزیشن میں بہتری آ گئی ہے۔ آپ کو چاہے کو اب بسم اللہ کر کے اپنے مقصد کی طرف بڑھیں۔