پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے: امریکا

امریکا کا بیان
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت میں دیرینہ مسائل کی وجہ سے خطے میں دہشتگردی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کیوں امریکی ٹیرف کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں؟ حکومت کی طرف سے چیئرمین ماؤ کی تصاویر شیئر کرنے کا کیا مطلب ہے؟
کشمیر کے تنازع پر جنگ بندی
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ بندی ہے، جانتے ہیں پاکستان اور بھارت مکمل جنگ شروع کرنے کے بہت قریب تھے، امریکا کی مدد نے پاک بھارت جنگ کو روکنے میں کردار ادا کیا جو خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال ایک درمیانے درجے کا شہر ہے، ریلوے میں اس اسٹیشن کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ لاہور سے کراچی ریلوے لائن کا پہلا حصہ خانیوال میں ہی ختم ہوتا ہے۔
دیرپا مسائل کے حل کی امکانات
ٹیمی بروس نے کہا کہ جنگ بندی سے طویل مدتی مسائل کے حل ہونے کی صلاحیت واپس آگئی، اچھی خبر یہ ہے دوسرے خطوں کے برعکس جنگ بندی کا عہد کیا گیا ہے۔
غزہ میں امداد اور ایران کے ساتھ مذاکرات
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ غزہ میں متاثرین تک امداد پہنچے، ایران کے ساتھ مذاکرات کا پانچواں دور ہو رہا ہے، ہم سمجھتے ہیں ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔