سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراً پاس ہو جاتے ہیں، شبلی فراز

سینیٹ کی موجودہ صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ ڈاکخانہ بن چکا ہے، بل آتے ہیں فوراً پاس ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک
حکومت کا احتساب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سینیٹ غیر متعلقہ ہو چکی، حکومت کا احتساب ضروری ہے، حکومت نے خزانہ کمیٹی اپنے پاس رکھ لی تاکہ احتساب نہ ہو۔
ایوان کی کارروائی پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ ایوان کی کارروائی مذاق بن چکی ہے، بغیر بحث بل پاس ہو جاتے ہیں۔ بل آ جاتے ہیں کہ پاس کردیں، کیا ہم کوئی نکاح خواں ہیں؟ ہمارے بجائے عوام کا سوچیں، آپ ملک کو کہاں لے کر جا رہے ہیں۔