وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کے لیے مفت انسولین، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’انسولین کارڈ‘‘ لانچ کر دیا، ایک بچے کو گھر جا کر کارڈ دیا۔
تعطیلات کی مدت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 5 جون سے یکم اگست تک ہوں گی۔ 4 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے طاقتور ری سیٹ ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ
سکول کے اوقات میں تبدیلی
26 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز تک سکول کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح ساڑھے 7 سے دوپہر ساڑھے 12 تک کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن جاری
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن نے چھٹیوں اور اوقات کار میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔








