شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا

اغوا کی واردات شکار پور میں

شکار پور (آئی این پی) صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں ڈاکوئوں نے سستی اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔ کشمور پولیس نے کچے میں آپریشن کرکے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر پالیسی مذاکرات کل شروع، 23 مئی تک جاری رہیں گے

واقعے کی تفصیلات

اغوا کی واردات نواحی گائوں جہاں واہ کے قریب ہوئی۔ مغوی اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے تھے، جن کی شناخت اسلم سندرانی اور اعظم سندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر کشمور پولیس نے گیھل پور اور حاجی خان شر تھانوں کی حدود میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: مسیحی قیدیوں کیلئے جیلوں میں کرسمس تقریبات منعقد کرنےکا فیصلہ

پولیس کی کارروائی

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر احمد شیخ کے مطابق، دوران آپریشن 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کی تلاشی کے بعد 3 ٹھکانے جلا کر مسمار کردئیے ہیں۔ مغویوں کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے، جنہیں جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

سندھ میں اغوا کا بڑھتا ہوا سلسلہ

واضح رہے کہ سندھ میں کچے کے ڈاکوں کی جانب سے سادہ لوح شہریوں کے اغوا کا سلسلہ معمول ہے۔ شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے بھی اغوا کرلیا جاتا ہے، پولیس اس حوالے سے متعدد بار ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...