خضدار سکول بس پر حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 5 ہوگئی
خضدار میں سکول بس پر حملہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبہ کی تعداد 5 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردِعمل
حملے کے نتیجے میں نقصان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار میں دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف بیوروکریٹک حکومت چلاتے ہیں لیکن کل ناکام ہوئے تو ناکام سیاستدان ہوں گے: سہیل وڑائچ
بھارتی مداخلت کے الزامات
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔
مجرموں کا حساب
سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے بھارتی آقاؤں سے لیا جائے گا۔








