شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے احتجاج ناکام ہونے کی اندرونی وجہ بے نقاب کردی

پشاور میں رکن قومی اسمبلی کی تنقید

پشاور(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں۔ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات

صوبائی حکومت کی کوتاہی

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔ شیر افضل مروت نے پارٹی قیادت پر بھی کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ قیادت کے کمپرومائز ہونے کا واویلا کر رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ قیادت بد نیتی پر فیصلے کر رہی ہے۔ نااہل اور بزدل لوگوں کو پارٹی کی باگ ڈور دی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے تمام احتجاجی اقدامات ناکامی کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا مینڈیٹ چرا کر احتجاج کا حق بھی چھین لیا گیا: شبلی فراز

تحریک انصاف کی قیادت کی اہلیت

انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک صرف اہل قیادت ہی چلا سکتی ہے، یہ موجودہ قیادت کے بس کی بات نہیں۔ شیر افضل مروت نے پی ٹی اے چیئرمین پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے چیئرمین نے پارلیمانی کمیٹی کی بے توقیری کی ہے، انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں ان پر آرمی چیف کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایسے افراد پی ٹی اے کے چیرمین جیسے اہم عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

ایمل ولی خان کی حمایت

انہوں نے ایمل ولی خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی کے ساتھ ذاتی اختلافات اپنی جگہ، لیکن چیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے ان کے مطالبے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...