راولپنڈی: شہری کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
مقدمے کا آغاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے
مغوی کی شکایت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کا بجٹ تقریر کے آغاز میں مسلح افواج کو خراج تحسین
اغوا کا واقعہ
مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئی
بھتہ طلبی کا عمل
پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بھتیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ طلب کرتے رہے، ملزمان دھمکیاں دیتے رہے کہ رقم نہ دی تو منشیات کے مقدمات میں پھنسا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گلستان جوہر میں آتشزدگی، درجنوں جھونپڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں جل گئیں
پولیس کی کارروائی
بھتیجے نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس ٹیم نے ہمیں بازیاب کروا کر اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل اعجاز کو گرفتار کرلیا، کانسٹیبل ارسلان اور کاشف فرار ہوگئے، ملزمان نے اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
گرفتاری اور تحقیقات
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسلام آباد پولیس کے اہلکار اعجاز کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔








