راولپنڈی: شہری کے اغوا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
مقدمے کا آغاز
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہری کے اغوا اور تاوان طلب کرنے میں ملوث راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں سمیت ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی فیصل آباد شعبہ خواتین کی ضلعی صدر کے جواں سال بیٹے کا انتقال، صدر مملکت کا اظہار تعزیت
مغوی کی شکایت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ بازیاب کیے گئے مغوی جاوید مسیح کی درخواست پر حبس بیجا میں رکھنے، بھتہ طلب کرنے، ناجائز اسلحہ اور پولیس آرڈر کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی:سینیٹر عرفان صدیقی
اغوا کا واقعہ
مقدمے کے متن کے مطابق مدعی نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے نجی ہوٹل کی بار سے فیملی فنکشن کے لیے دو بھائیوں کے ساتھ پرمٹ پر شراب لیکر نکلا۔ کچہری چوک کے قریب پہنچے تو پنجاب پولیس کی وردی پہنے موٹر سوار افراد نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بہاولنگر کے فِلڈ ریلیف کیمپ میں صنعت زار مرکز کا دورہ، خواتین سے خوشگوار موڈ میں گفتگو، بچوں کو تحائف پیش کیے
بھتہ طلبی کا عمل
پولیس اہلکار گاڑی میں بٹھاکر مختلف شاہراؤں پر گھوما کر بھتیجے کو کالیں کرا کے تین لاکھ روپے بھتہ طلب کرتے رہے، ملزمان دھمکیاں دیتے رہے کہ رقم نہ دی تو منشیات کے مقدمات میں پھنسا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں، موجودہ حکومت کو ملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے، فواد چودھری
پولیس کی کارروائی
بھتیجے نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس ٹیم نے ہمیں بازیاب کروا کر اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل اعجاز کو گرفتار کرلیا، کانسٹیبل ارسلان اور کاشف فرار ہوگئے، ملزمان نے اغوا کرکے بھتہ وصول کرنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
گرفتاری اور تحقیقات
پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسلام آباد پولیس کے اہلکار اعجاز کو گرفتار کرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔







