فتنہ ہندوستان خضدار حملہ میں ملوث، خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے، سیکرٹری داخلہ
خضدار حملہ: وفاقی سیکرٹری داخلہ کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے، دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فتنہ ہندوستان نے سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹ، ثقافت، موسیقی اور کھانے ایک قوم کے طور پر ہماری شناخت کا تعین کرتے ہیں، سفیر پاکستان
امن کا تحفظ
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ ہندوستان نے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام دہشتگردی کی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تعلیم اور روایات پر حملہ
اکبر درانی کا کہنا تھا کہ خضدار حملہ ہماری تعلیم اور روایات پر حملہ تھا۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








