فتنہ ہندوستان خضدار حملہ میں ملوث، خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے، سیکرٹری داخلہ

خضدار حملہ: وفاقی سیکرٹری داخلہ کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے، دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سالانہ 12لاکھ آمدن پر ٹیکس صفر کرنے کی سفارش کردی
پریس کانفرنس کی تفصیلات
وفاقی سیکرٹری داخلہ اکبر درانی نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، فتنہ ہندوستان نے سکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ خضدار حملہ فتنہ ہندوستان کا تسلسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا
امن کا تحفظ
انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ ہندوستان نے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام دہشتگردی کی مذموم کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشتگردوں کو خضدار حملے کے خطرناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔
تعلیم اور روایات پر حملہ
اکبر درانی کا کہنا تھا کہ خضدار حملہ ہماری تعلیم اور روایات پر حملہ تھا۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔