فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں مدرسے کا طالب علم مبینہ تشدد سے جاں بحق
ملاقات کا موضوع
ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے ملکہ ترنم نورجہاں کی شاگرد بننے کی پیش کش کو مسترد کیا تھا، گلوکارہ حمیرا ارشد کا انکشاف
بلال بن ثاقب کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹرلائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے 20 ڈیفالٹرز کے بینک اکاونٹ فریز کر کے 30 ملین سے زائد ریکوری کر لی
پیش رفت کی معلومات
اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
ملاقات کا مقصد
ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا。








