پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان کی مالی حالت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
بیرونی فنڈز کی تفصیلات
جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز ملے ہیں جن میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار نے چھاپے کی ویڈیو بنانے پر نوجوان کو گولی مار دی
آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے معاونت
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں جب کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنو نے جدید کیمرہ فیچرز کے ساتھ CAMON 50 Pro پاکستان میں متعارف کروادیا
مالی اداروں سے وصولیاں
دستاویزات کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا جب کہ پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی بل زیادہ آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اور ترقیاتی فنڈز
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جب کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شامی باغیوں کی حیرت انگیز پیش قدمی نے بشار الاسد اور روس کو بھی مشکل میں ڈال دیا
بجٹ سپورٹ
اس کے علاوہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے۔
مالی معاونت کا ہدف
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔








