پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان کی مالی حالت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون محتسب کا جی سی یونیورسٹی اولڈ کیمپس کا اچانک دورہ، سیکیورٹی سٹاف نے گیٹ پر روک لیا، توہین عدالت کا نوٹس جاری
بیرونی فنڈز کی تفصیلات
جیو نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز ملے ہیں جن میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر 4گھنٹے طویل اجلاس، متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش
آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے معاونت
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں جب کہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تنظیم نو کا فیصلہ
مالی اداروں سے وصولیاں
دستاویزات کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا جب کہ پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان کی شادی کی تصاویر وائرل
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اور ترقیاتی فنڈز
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جب کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ فل کورٹ بنا کر 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سنے، بیرسٹر گوہر
بجٹ سپورٹ
اس کے علاوہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے۔
مالی معاونت کا ہدف
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔








